حلیم عادل شیخ کی وزیرپارلیمانی امور مکیش چاولہ کیخلاف تحریک استحقاق ،ڈپٹی اسپیکر نے خلاف ضابطہ قراردیکر مسترد کردی

پیر 15 جولائی 2019 23:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) سندھ اسمبلی میں پیر کو پی ٹی آئی کے پالیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ کی ایک تحریک استحقاق جو وزیرپارلیمانی امور مکیش چاولہ کیخلاف تھی ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے خلاف ضابطہ قراردیکر مسترد کردی۔صوبائی وزیر سعید غنی نے تحریک استحقاق کی مخالفت کی۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مکیش کمار نے مجھ پربے بنیاد الزامات لگائے جس سے میرااستحقاق مجروح ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان بھی ہماری بہنیں ہیں جن کی توہین کے بارے میں وہ سوچ بھی نہیں سکتے،اس لئے مکیش کمار چاولہ جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں ۔ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے حلیم عادل شیخ کی تحریک استحقاق خلاف ضابطہ قرار دیکر مسترد کردی جس پر پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے حلیم عدال شیخ سے کہا کہ آپ مجھے دھمکی نہ دیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں