صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ مرتضی بلوچ

پیر 15 جولائی 2019 22:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) صوبائی وزیر برائے محنت اور افرادی قوت غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور صوبے بھر کے صنعتی زونز میں ہم غیر ملکی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولت اور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی سندھ کی صدارت میں ہونے والے جاپانی سرمایہ کاروں کے ساتھ منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکریٹری محنت اور افرادی قوت رشید احمد سولنگی اور کمشنر سیسی کاشف گلزار سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر برائے محنت اور افرادی قوت غلام مرتضی بلوچ نے مزید بتایا کہ سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع موجود ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ سرمایہ کار آگے آکر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں اور ہم ان کے سرمائے کو بھرپور تحفظ دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے صوبے میں روزگار کے نئے مواقع مہیا ہوں گے اور مزدور طبقے میں خوشحالی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں