گورنر سندھ کی سیاسی سرگرمیاں غیرقانونی ہیں، مشیراطلاعات وقانون سندھ

یہ کیسانیاپاکستان ہے، جہاں سندھ میں وفاق کا نمائندہ صوبے کے عوام کے مینڈیٹ پر تنقید کرنے والے کے ساتھ بیٹھ کر دروغ گوئی پر مسکراتا رہا، مرتضی وہاب

جمعرات 18 جولائی 2019 23:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) وزیراعلی سندھ کے مشیرِ اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے گورنر سندھ اور وفاقی وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر شپ غیرسیاسی عہدہ اور وفاق پاکستان کی علامت ہے، وفاقی وزیرداخلہ گورنر سندھ کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں سیاسی مخالفیں کو نشانہ بناتے رہے اور سندھ میں وفاق کا نمائندہ وزیرداخلہ کی سیاسی تنقید پر ہنستارہا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ یہ کیسانیاپاکستان ہے، جہاں سندھ میں وفاق کا نمائندہ صوبے کے عوام کے مینڈیٹ پر تنقید کرنے والے کے ساتھ بیٹھ کر دروغ گوئی پر مسکراتا رہا، گورنر سندھ کی سیاسی سرگرمیاں غیرقانونی ہیں اور بظاہر انہیں وزیراعظم کی پشت پناہی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں اور وفاق کی علامت منصب کا تقدس پامال کرواکر عمران خان اشتعال کو جنم دے رہے ہیں۔مرتضی وہاب نے خبردار کیا کہ وفاقی حکومت سندھ کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے باز رہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں