کم آمدن افراد کے لیے گھر تیسری قسط کی عدم ادائیگی پر ضبط ہو سکیں گے

پہلے سے قرض پر گھر بنانے والے افراد بھی پالیسی سے فائدہ اٹھا سکیں گے، پالیسی کا نفاذ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ہوگا،ذرائع

جمعہ 19 جولائی 2019 15:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء)وفاقی حکومت کی جانب سے کم آمدن افراد کو گھروں کی فراہمی کیلئے رہن کی پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر کیاگیا ہے۔کابینہ نے گزشتہ روز مورٹگیج پالیسی کی منظوری دی۔ اس پالیسی کے تحت آسان اقساط پر گھر بنانے کیلیے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پالیسی کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پالیسی کے تحت کمرشل بینک آسان شرائط پر قرضے فراہم کریں گے۔مارٹگیج پالیسی کے تحت قرض عدم ادائیگی کی صورت میں تین نوٹسز دیئے جائیں گے ،تین نوٹسز کے باوجود قرض کی ادائیگی نہ کرنے والے کی جائیداد ضبط کی جاسکے گی۔اس کے علاوہ پہلے سے قرض پر گھر بنانے والے افراد بھی پالیسی سے فائدہ اٹھا سکیں گے جب کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پالیسی کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں