بلاول بھٹو زرداری نے این ای205پولنگ اسٹیشن پر سوال اٹھادیا

عام انتخابات میں ہوئی غلطی کو ضمنی الیکشن میں نہ دہرائیں، پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج کی تعیناتی سے ادارہ متنازع ہوگا،چیئرمین پیپلزپارٹی

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گھوٹکی کے حلقہ این ای205کے ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج کی تعیناتی پر سوال اٹھادیا ہے اورکہا ہے کہ عام انتخابات میں ہوئی غلطی ضمنی الیکشن میں نہ دہرائی جائے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عام انتخابات میں ہوئی غلطی کو ضمنی الیکشن میں نہ دہرائیں، پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج کی تعیناتی سے ادارہ متنازع ہوگا،حکومت کو کیا ضرورت ہے کہ وہ الیکشن میں فوج کو پولنگ بوتھ کے اندر تعینات کرائے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فوج اہم ادارہ ہے لہذا ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا جائے کیوں کہ ہر چیز میں فوج کو ڈالنے سے ان کا ادارہ متنازع ہوتا ہے، الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے دیگر کئی راستے موجود ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں