وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ آبپاشی کا پانی چوری کے خلاف آپریشن

ہفتہ 20 جولائی 2019 23:19

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ آبپاشی کا پانی چوری کے خلاف آپریشن
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ آبپاشی نے پانی چوری کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ ا ٓخری سرے تک مناسب طور پر پانی کو تقسیم کیا جا سکے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق رائٹ بینک کینال لاڑکانہ کے چیف انجنیئر سعید جاگیرانی نے وزیراعلی سندھ کو اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ انہوں نے غیرقانونی موڈیولز، آئوٹ لیٹس کی ٹیمپرنگ کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے، کیونکہ متعدد نہروں کو ان کے حصے کا پانی نہیں مل رہا تھا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ کے خصوصی ہدایات پر محکمہ آبپاشی نے ضلع انتظامیہ، سندھ پولیس اور پاکستان رینجرز کے ساتھ ملکر مختلف مراحل میں شروع کئے گئے آپریشن کے حوالے سے بھرپور تعاون کیا۔ پہلے مرحلے میں تمام غیر قانونی موڈیولز اور آئوٹ لیٹس کو سیف اللہ کینال، دھامرا کینال سے ختم کیا گیا اور پانی کو نہروں میں چھوڑ دیا گیا جسے پانی چوری کے ذریعے اس کا رخ موڑنے کی کوشش کی جا رہی تھی، اسی طرح کاآپریشن کھیرتھر کینال اور وارہ کینال اور اس کے بعد دادو کینال اور میہڑ برانچ میں بھی کیا گیا۔ اب آبادگار نہروں کے دائیں کنارے پر اپنی خریف کی فصلوں کیلئے اپنے حصے کا مکمل پانی حاصل کر رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں