بلاول بھٹو زرداری کا اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی سے اظہار تعزیت

ہفتہ 20 جولائی 2019 23:19

بلاول بھٹو زرداری کا اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی سے اظہار تعزیت
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ان کی چچی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں بلند مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں