صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے دائودی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی وفد کے ہمراہ ملاقات

اتوار 21 جولائی 2019 22:15

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے دائودی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین نے وفد کے ہمراہ یہاں گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صدر مملکت نے پاکستان کی ترقی میں دائودی بوہرہ کمیونٹی کے نمایاںکردار کی تعریف کی۔ انہوں نے زور دیا کہ بوہرہ کمیونٹی سماجی بہبود اور اقتصادی شعبوں میں اپنا گراں قدر کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی کی ثقافت اور تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کی اجتماعی کوششیں انتہائی قابل ستائش ہیں۔ صدر مملکت نے برہانی فائونڈیشن کے قیام کی بھی تعریف کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ فائونڈیشن آگاہی و تحقیق کے ماحول کے فروغ میں ایک سنگ میل کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے موسمی تغیر اور عالمی حدت سے نمٹنے کے مقصد کیلئے کلین اینڈ گرین پاکستان کے اقدام کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے بوہرہ کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں اپنے تعمیری کردار ادا کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں