بلاول بھٹو زرداری کی ڈیرا اسماعیل خان میں دہشت گردی کی شدید مذمت

اتوار 21 جولائی 2019 23:40

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرا اسماعیل خان میں چیک پوسٹ پر فائرنگ اور ہسپتال میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے ڈیرا اسماعیل خان میں دہشت گرد حملوں کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت معصوم شہریوں کی شہادتوں پر افسوس اور شہداء کے لواحقین سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے دوران زخمی ہونے والے کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف متحد اور سینہ سپر ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں