نئے پاکستان کا حصہ ہونے پرفخر ہے، پاکستان زندہ باد، گورنرسندھ

ہرپاکستانی کے لیے قابل فخر ہے کہ ایک دیانت دارشخص ملک کی قیادت کررہا ہے، عمران اسماعیل کا ٹویٹرپیغام

پیر 22 جولائی 2019 13:14

نئے پاکستان کا حصہ ہونے پرفخر ہے، پاکستان زندہ باد، گورنرسندھ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ پاکستان کے لیے اہم وقت ہے نیا پاکستان بن رہا ہے، نئے پاکستان کا حصہ ہونے پرفخر ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہرپاکستانی کے لیے قابل فخر ہے کہ ایک دیانت دارشخص ملک کی قیادت کررہا ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ واشنگٹن میں عظیم رہنما کے لیے شاندار استقبال ہوا، پاکستان کے لیے اہم وقت ہے نیا پاکستان بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا حصہ ہونے پرفخر ہے، پاکستان زندہ باد۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں