پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین سندھ کے سیکریٹری جنرل کا الیکشن کمیشن کو خط

گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خان مہر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

پیر 22 جولائی 2019 23:00

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین سندھ کے سیکریٹری جنرل کا الیکشن کمیشن کو خط، گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خان مہر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

سیکریٹری جنرل پی پی پی پی سندھ تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کے نام لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ حاجی خان مہر پی پی ٹکٹ پر ڈسٹرکٹ چیئرمین گھوٹکی منتخب ہوئے، ڈسٹرکٹ چیئرمین گھوٹکی نے اپنی ہی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش مہر کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے، چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط کے مطابق حاجی خان مہر این اے 205 کے ضمنی انتخاب میں پی پی مخالف امیدوار علی احمد خان مہر کے ہمراہ فعال کردار ادا کررہے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی نے ڈسٹرکٹ چیئرمین گھوٹکی کو 17 جولائی کو پارٹی سے نکال دیا تھا، سیکریٹری جنرل پی پی پی پی سندھ تاج حیدر کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے حاجی خان مہر کو شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے کے بعد پارٹی سے نکالا، پاکستان پیپلزپارٹی نے قواعد کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ حاجی خان مہر کو گھوٹکی کی ڈسٹرکٹ کونسل کی چیئرمین شپ سے ہٹایا جائے اور نئے الیکشن کرائے جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں