صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت جامعہ اردو کی سینیٹ کا اجلاس

پیر 22 جولائی 2019 23:25

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا39 واں اجلاس صدر مملکت اور جامعہ اردو کے چانسلر ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گورنر ہائوس کراچی میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

پیر کو جامعہ اردو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی چیئر مین سینیٹ جاوید اشرف حسین، شیخ الجامعہ ڈاکٹر ایس الطاف حسین، وفاقی سیکریٹری تعلیم ارشد مرزا، صدر انجمن ترقی اردو واجد جواد، پروفیسر ڈاکٹر سید جعفر احمد، پروفیسر ڈاکٹر معین الدین عقیل، ڈاکٹر ریاض احمد، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے پروفیسر ڈاکٹر اے کیو مغل، رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم نے شرکت کی۔

اجلاس میں سینیٹ کی خالی نشستوں پر اساتذہ کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کی معروف شخصیات کی نمائندگی کی سفارشات پر غور کیا گیا اور یہ طے کیا گیا کہ ان سفارشات کو مزید بہتر کرکے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے۔ تجویز کنندگان کمیٹی میں ایک ممبر کی خالی ہونے والی نشست پر ذوہیر اشیر کو کمیٹی کا ممبر نامزد کیا گیا۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سینیٹ کا بقیہ ایجنڈا آئندہ ماہ اجلاس کے لئے موخر کردیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں