بلاول بھٹو زرداری کا قومی مفادات پر حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

عظیم ملکی مفادکیلئے ضروری ہے ہم سب پاکستان کے دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا ساتھ دیں،چیئرمین پیپلزپارٹی کا ٹوئٹ

منگل 23 جولائی 2019 20:04

بلاول بھٹو زرداری کا قومی مفادات پر حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی مفادات پر حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیاہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے وزیر اعظم عمران خان پر ان کی غیر جمہوری سیاست اور معیشت کیلئے انتہائی مہلک پالیسیوں کے حوالے سے کئی تحفظات ہیں اس کے علاوہ میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ بیرون ملک ان کا طرز عمل خاص طور پر جلسہ پی ٹی آئی کے بجائے پاکستان کے وزیر اعظم کا ہونا چاہئے تھا۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ میں پہلے بھی یہ کہہ چکا ہوں کہ عظیم ملکی مفادکیلئے ضروری ہے کہ ہم سب پاکستان کے دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ میں حکومت کی اس سلسلے میں غیر مشروط حمایت کرتا ہوں، میں مثبت تنقید جاری رکھوں گا لیکن سب سے پہلی ترجیح پاکستان ہی ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں