پی ایس پی ڈاکٹر عمران فاروق کے خاندان کی ہرممکن مدد کریگی،مصطفی کمال

منگل 23 جولائی 2019 23:50

پی ایس پی ڈاکٹر عمران فاروق کے خاندان کی ہرممکن مدد کریگی،مصطفی کمال
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) پاک سرزمین پارٹی کے چئرمین سید مصطفی کمال نے اعلان کیا ہے کہ انکی پارٹی مرحوم ڈاکٹر عمران فاروق کے خاندان کی ہر ممکن مدد کریگی۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان *انہوں نے نجی ٹی وی چنیل کے پروگرام کے اینکر کے ایک* سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ایم کیو ایم کے قائدین جنہیں کچھ عرصہ پہلے تک شہید انقلاب قرار دے رہے تھے آج اس خاندان کو پوری پارٹی نے بھلا دیا ہے اور آج یہ خاندان بر طانیہ میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔

سابق ناظم کراچی نے کہا کہ میں نے آج ہی اپنی پارٹی کی برطانیہ شاخ کے رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ سے رابطہ کریں اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کریں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں