وزیر اعظم کا کرپشن کے خلاف وعدہ پورا ہوگا،جو کرپشن میں پکڑے گئے ان کیساتھ نہ ڈھیل ہوگی نہ ڈیل،جہانگیر ترین

سندھ کے حالات سے واقف ہیں انہیں ٹھیک کرنا چاہتے ہیں،مگر سندھ ہمارے ساتھ نہیں، سندھ حکومت تعاون کے لیے تیار نہیں e ایم کیو ایم اور ہمارا معاہدہ اگلی ملاقات میں مکمل کرلیں گے،جب تک صحیح بلدیاتی نطام نہیں آئے گا تب تک مسائل حل نہیں ہونگے، ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 جولائی 2019 00:00

وزیر اعظم کا کرپشن کے خلاف وعدہ پورا ہوگا،جو کرپشن میں پکڑے گئے ان کیساتھ نہ ڈھیل ہوگی نہ ڈیل،جہانگیر ترین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا کرپشن کے خلاف وعدہ پورا ہوگا،جو کرپشن میں پکڑے گئے ان کیساتھ نہ ڈھیل ہوگی نہ ڈیل،سندھ کے حالات سے واقف ہیں انہیں ٹھیک کرنا چاہتے ہیں،مگر سندھ ہمارے ساتھ نہیں، سندھ حکومت تعاون کے لیے تیار نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔

اس سے قبل جہانگیر ترین کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان ، جمال صدیقی ، صداقت جتوئی ، بلال غفار ،علی جی جی ، سعید آفریدی ، اشرف قریشی اور دیگر پر مشتمل وفد نے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد کا دورہ کیا۔ جہاں پر۔

(جاری ہے)

وفد نے ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی، میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ہمارا ساتھ دیاہر ووٹ میں بھی ان کا تعاون رہاآج ہم نے سندھ کے مسائل پر گفتگو کی سندھ حکومت کوئی کام نہیں کررہی سندھ کے مسئل پر وفاقی حکومتی تعاون کے لیے تیار ہی.انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اور ہمارا معاہدہ اگلی ملاقات میں اس کو مکمل کرلیں گی.جب تک صحیح بلدیاتی نطام نہیں آئے گا تب تک مسائل حل نہیں ہونگے پنجاب طرز بلدیاتی نظام لائیں گی.وزیر اعظم نے جو وعدہ کیا تھا وہ 4 سال کا ہے ہم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو تمام پارٹیوں سے رابطوں میں ہوگی.ہمارے جو وعدے ہیں وہ ضرور پورے کریں گیایم کیو ایم کراچی کے حوالے سے جو خواہشات ہیں پوری کی جائیں گی.آج اچھے فیصلے ہوئے ہیں اثرات جلد نظر آئیں گیجہانگیر ترین نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں کوئی کام نہیں کرنا.پیپلزپارٹی کے سیاستدانوں نے پانی کو روکا ہوا ہیبدین میں پانی کو روکا گیا ہے میں مذمت کرتا ہوں،ایریگیشن کو کہتا ہوں سیاسی بنیادوں پر ایسا نہ کریں بدین سمیت جہاں پانی کی قلت ہے فوری پانی دیا جائی.ایگریکلچر پالیسی بنائی ہے جس پر تمام صوبے ساتھ ہے مگر سندھ ہمارے ساتھ نہیں، سندھ حکومت تعاون کے لیے تیار نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کو کہتا ہوں کہ پی پی عہدیداروں ایم پی ایز کے پاس جائیں اور سوال کریں.افسوس کی بات ہے یہ ہماری کسی چیز میں شامل نہیں ہوتیمیں نے انہیں کہا تھا سیاسی مسائل ایک طرف پر کسانوں کے لیے ملکر کام کریں،وزیر اعلیٰ سے کہتا ہوں کہ اس بات کا نوٹس لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا کرپشن کے خلاف وعدہ پورا ہوگاجو کرپشن میں پکڑے گئے ان کیساتھ نہ ڈھیل ہوگی نہ ڈیل،ہم سندھ کے حالات سے واقف ہیں انہیں ٹھیک کرنا چاہتے ہیں،سندھ کی عوام نے مینڈٹ دیا اس کا احترام ہے۔جہانگیر ترین نے کہا لہ بلاول نے جو بات کی وہ اچھی ہیانہیں یہ بات پہلے کہنی چاہیے تھی عمران خان کے جو کامیاب دن گزرے اس پر انہیں خیال آیا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں