پی ٹی آئی کے سابق عہدیدار نے 2 لڑکیوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر فروخت کر دیا

لڑکیوں کے ساتھ زیادتی بھی کی گئی،جسم فروشی پر مجبور کیا گیا،پی ٹی آئی کراچی ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کے پاس پہلے پارٹی عہدہ تھا اب نہیں ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جولائی 2019 12:00

پی ٹی آئی کے سابق عہدیدار نے 2 لڑکیوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر فروخت کر دیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جولائی 2019ء) کراچی میں دو لڑکیوں کو گھریلو ملازمت کا جھانسہ دے کر فروخت کر دیا گیا۔۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو لڑکیو ں کو ملازمت کا جھانسہ دیا گیا اور اس کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔یہ بات گذشتہ سال دسمبر کی ہے کہ جب قیوم آباد کے رہائشی محنت کش اسرار حسین نامی شخص کے گھر پر اس کی پڑوسن صوفیہ اپنے ساتھ اسرار عباسی اور اس کی اہلیہ انعم کو لائی۔

اور اسرار حسین کی دونوں بیٹیوں کو ڈیفینس میں ملازمت کا جھانسہ دے کر اپنے ہمراہ لے گئی۔ابتداء میں لڑکیوں کے اہل خانہ کو بیس ہزار روپے ایڈوانس تنخواہ دی گئی۔ملزم نے خود کو پاکستان تحریک انصاف کا عہدے دار بتا کر غریب خاندان کو ڈرا کر رکھا۔

(جاری ہے)

اور 6 ماہ تک دونوں بہنوں کو اہل خانہ سے ملنے نہیں دیا گیا۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میری بڑی بہن کو اسرار عباسی نے سہراب گوٹھ میں افغانی شہری کے پاس 3 لاکھ روپے میں بیچ دیا اور اسے جسم فروشی پر بھی مجبور کیا گیا۔

لڑکیوں کے اہل خانہ تھانوں کے چکر کاٹتے رہے تاہم کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔لڑکیوں کے ماموں نے بتایا کہ ان کی بھانجی کا فون آیا جس نے اس مقام کا بتایا جہاں وہ رہ رہی تھی۔جس کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر لڑکی کو بازیاب کروایا اور ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا،لڑکیوں کو فروخت کرنے والے اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان بھی سامنے آ گئے ہیں۔

تاہم پولیس ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی۔5 جولائی کو دوسری لڑکی نے فون کیا اور بتایا کہ اسے ڈیفنس کے ایک گھر میں رکھا گیا ہے۔جب کہ دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرار عباسی نامی شخص کے پاس ماضی میں پارٹی عہدہ تھا تاہم اب اس کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے۔اور وہ پچھلے پانچ سال سے پارٹی سرگرمیوں میں بھی پیش نہیں ہو رہا۔متاثرہ لڑکیوں کے اہل خانہ نے ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں