بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر شہریوں کی سوشل میڈیا پر حکومت سندھ اور شہری حکومت پر تنقید

منگل 13 اگست 2019 17:55

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) شہر قائد میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد شہریوں نے سوشل میڈیا پر حکومت سندھ اور شہری حکومت پر شدید تنقید کا اظہار کیا۔ شہر قائد میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے ہیں جبکہ شہر میں مختلف حادثات کے باعث 10 سے زائد شہری جاں بحق ہوگئے ہے۔

شہر کے مختلف علاقے کء گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہے۔

(جاری ہے)

اس صورتحال میں شہریوں نے اپنے گھروں کے باہر جمع پانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کی اور انتظامیہ کی غیر موجودگی پر شدید تنقید کی۔ جہاں شہریوں نے تالاب کا منظر پیش کرتے ہوئے سڑکوں کی تصاویر اپ لوڈ کی وہاں شہریوں نے پانی میں پھنسی گاڑیوں کی تصاویر بھی آپ لوڈ کیں۔ شہری قربانی کے لئے لائے گئے جانوروں کے لئے بھی پریشان دکھاء دئے۔ عوام نے سوشل میڈیا پر صوبائی حکومت اور شہری حکومت سے مطالبات بھی کئے کہ جلد ازجلد بارش کی پانی کے نکاسی کو ممکن بنایا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں