وزیراعلی سندھ کا کورنگی کو ڈیفنس کے علاقے سے ملانے والے کازوے کا دورہ

منگل اگست 17:55

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نیاتوار کو کورنگی کو ڈیفنس کے علاقے سے ملانے والے کاز وے کا دورہ کیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وہاں 8 افراد بشمول 2 بچے پھنسے تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر کمشنر کراچی اور ڈی سی کورنگی نے کرین اور ایدھی بوٹس کا اہتمام کیا اور ان پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقام تک پہنچایا۔

مراد علی شاہ کے ہمراہ صوبائی وزیربلدیات سید ناصر شاہ، صوبائی وزیرمحنت سعید غنی اور کمشنر کراچی افتخار شہلوانی بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹار گیٹ ،ائیرپورٹ کے علاقے، قائد آباد کا بھی دورہ کیا اور انہوں نے وہاں پر ملیر ندی کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ کراچی کے لوگوں کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ منتخب نمائندے ،لوکل باڈیز ،واٹر بورڈ اور سوک ایجنسیز کے ملازمین سڑکوں اور گلیوں میں کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے اور یہ چیز ہر ایک جگہ نظر آئے گی۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ نے کہا کہ ساحلی پٹی کے ساتھ تمام علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے لہٰذا پانی کا جمع ہونا ایک قدرتی بات ہے مگر جیسے ہی بارش رٴْکے گی ڈی۔ واٹرنگ کا عمل دوبارہ شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انڈر پاس زیر آب نہیں ہے اور سڑکیں صاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارش بار بار ہورہی ہے اور ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ لوگوں کے مسائل کا تدارک کریں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کو واضح ہدایات دی ہیں کہ وہ پولیس کو متحرک کریں تاکہ وہ متاثرہ اور پھنسے ہوئے لوگوں کی فوری مدد کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے بھی یہ دیکھا کہ میمن گوٹھ پولیس نے کنٹینر پر پھنسے ہوئے 5 افراد کو ریسکیو کیا۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments