نئی شپنگ پالیسی تیاری کرلی ہے جسکااگلے ہفتے پریس کانفرنس میں اعلان کیا جائیگا‘ علی زیدی

کراچی کسی کے باپ کا نہیں سب کے باپ کا ہے، اب پیچھے نہیں ہٹنا کراچی سے کچرا صاف کرکے دم لینگے‘ وفاقی وزیر

ہفتہ 17 اگست 2019 20:50

نئی شپنگ پالیسی تیاری کرلی ہے جسکااگلے ہفتے پریس کانفرنس میں اعلان کیا جائیگا‘ علی زیدی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ نئی شپنگ پالیسی تیاری کرلی ہے جسکااگلے ہفتے پریس کانفرنس میں اعلان کیا جائے گا ، کراچی کسی کے باپ کا نہیں سب کے باپ کا ہے، اب پیچھے نہیں ہٹنا کراچی سے کچرا صاف کرکے دم لیں گے۔ان خیالات کااظہا ر انہوں نے کراچی چیمبر میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بارش کا سب سے زیادہ پانی ڈیفنس کے علاقے میں کھڑا ہوا۔ اب پیچھے نہیں ہٹنا شہر کا کچرا اٹھاکر دم لیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے بتایا کہ نئی شپنگ پالیسی تیاری کرلی ہے اگلے ہفتے پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بزنس مین گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی نے کہا کہ 30 سال تک ایم کیو ایم کو ووٹ دینا اور پیپلز پارٹی کا کراچی میں ہونا بڑی بدقسمتی ہے۔

وزیراعظم ہماری تجاویز پر عمل کریں۔ کلین کراچی مہم کے لئے ایک کڑور روپے دینے کے لئے تیار ہیں۔تقریب سے کراچی چیمبر کے صدرجنید ماکڈا سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا تعین کیا جائے کہ شہر قائد میں کچرے کا ذمہ دار کون ہے۔ کراچی سے پی ٹی آئی کی14رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے مگروہ سب لاپتہ ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں