پی آئی اے نے گزشتہ دو روز میں 2200 حجاج کو وطن واپس پہنچایا۔ ترجمان پی آئی اے

اتوار 18 اگست 2019 22:55

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی ای) نے گزشتہ دو روز میں 7 حج فلائٹوں کے ذریعے 2200 حجاج کو سعودی عرب سے وطن واپس پہنچایا۔ ترجمان پی آئی اے نے اتوار کے روز جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ ہفتہ کی شام فلائٹیں مختلف شہروں مین آنا شروع ہوئیں اور کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور فیصل آباد کے حاجیوں کو لے کر بروقت پہنچیں۔

(جاری ہے)

کراچی ایئر پورٹ پر حاجیوں کو پی آئی اے کے ایئرپورٹ منیجر احمد عالم اور دیگر سینئر افسران نے خوش آمدید کہا اور پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور فیصل آباد ایئرپورٹس پر بھی پی آئی اے کے افسران نے حاجیوں کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔اس موقع پر حاجیوں نے پی آئی اے کی کارکردگی کو سراہا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کا پوسٹ حج آپریشن 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں