نئی شپنگ پالیسی سے پی ٹی، پی کیو اے، پی این ایس سی سمیت تمام اداروں کو فائدہ ہو گا۔ وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی

پیر 19 اگست 2019 20:54

نئی شپنگ پالیسی سے پی ٹی، پی کیو اے، پی این ایس سی سمیت تمام اداروں کو فائدہ ہو گا۔ وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ نئی شپنگ پالیسی سے تمام اداروں بشمول کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)، پورٹ قاسم اتھارٹی (پی کیو ای)، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) و دیگر کو فائدہ ہو گا، گذشتہ ادوار کے مقابلے میں شپنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔

یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بحری امور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین میر عامر علی خان مگسی نے کی جبکہ اس موقع پر قومی اسمبلی کے ارکان رانا محمد قاسم نون، محمد یعقوب شیخ، فہیم خان، سیف الرحمان، عبدالشکور شاد، میر خان محمد جمالی، نزہت پٹھان، اسلم بھوٹانی، اسامہ قادری، شہناز نصیر بلوچ، قیصر احمد شیخ، جام عبدالکریم بجار، عبدالقادر پٹیل، کمال الدین، کیسومل کھیل داس، چیئرمین کے پی ٹی اور ڈائریکٹر جنرل پورٹ اینڈ شپنگ سمیت کے پی ٹی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

علی حیدر زیدی نے کہا کہ شپنگ کمپنیز کو سہولت فراہم کرنے کے لئے 10 نئے ٹرمینل تعمیر کئے جائیں گے۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران نے کے پی ٹی کو ہدایت کی کہ بھرتیوں کے دوران ڈومیسائل کی تصدیق کو یقینی بنایا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں