سندھ کی اہم حکومتی شخصیت کی جلد گرفتاری کا امکان

دو سے تین صوبائی وزراء کی بھی گرفتاری کا امکان، گرفتاریاں جعلی اکاؤنٹ کیس میں کی جائیں گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 اگست 2019 13:21

سندھ کی اہم حکومتی شخصیت کی جلد گرفتاری کا امکان
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اگست 2019ء) : سندھ کی سیاست میں ہلچل پیدا ہوگئی۔ اہم حکومتی شخصیت کی جلد گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کی اہم حکومتی شخصیت کی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔دو سے تین صوبائی وزراء کی بھی گرفتاری کا امکان ہے۔گرفتاریاں جعلی اکاؤنٹ کیس میں کی جائینگی۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اہم شخصیت اور وزراء کی گرفتاری جعلی اکاؤنٹس کیس میں عمل میں آئے گی۔

یاد رہے 10 جون کو جعلی بینک اکاوٴنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد نیب ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرلیا تھا، بعد ازاں دونوں کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

(جاری ہے)

آغا سراج درانی کو نیب نے حراست میں لے لیا تھا جس سے متعلق کیس ابھی چل رہا ہے مگر اب ایک اور انکشاف سامنے آیا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دیگر لیڈران کی طرح آغا سراج درانی بھی جعلی اکاﺅنٹ کے مالک نکلے۔ نیب کا کہنا ہے کہ اسپیکر سندھ آغا سراج درانی بھی جعلی اکائونٹس کیس میں ملوث ہیں۔ جعلی اکائونٹس کیس میں نیا انکشاف اس وقت سامنے آیا جب تفتیش کے دوران آغا سراج درانی بھی جعلی اکائونٹس سے لین دین میں ملوث نکلے۔اسی طرح مرادعلی شاہ کی گرفتاری کا بھی قوی امکان ظاہر کیاجا رہا ہے۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اگروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوگرفتار کیا جاتا ہے توسندھ میں سیاسی عدم استحکام بڑھے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں