قانون کی تعلیم کسی بھی قوم کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

منگل 20 اگست 2019 22:40

قانون کی تعلیم کسی بھی قوم کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء اور ضیاء الدین یونیورسٹی کی طرف سے منعقدہ سندھ انٹر- یونیورسٹیز کنسورشیم (ایس آئی یو سی) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب کا انعقاد یونیورسٹی آف نارتھمپٹن، یو کے کے اشتراک سے کیاگیا۔

تقریب ضیاء الدین یونیورسٹی کلفٹن میں منعقد ہوئی۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس آئی یو سی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی تعلیم کسی بھی قوم کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ سپریم کورٹ کی قانون کی تعلیم کی حالت کے حوالے سے ریمارکس ہمارے لئے رہنما اصولوں کے مترادف ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر لاء کالجز قائم ہو گئے ہیں، ان لاء کالجز میں لیگل ایجوکیشن کا معیار اچھا نہیں ہے، زیادہ تر لا کالجز میں پارٹ ٹائم ٹیچرز ہیں، پارٹ ٹائم ہونے کی وجہ سے لیگل ایجوکیشن سے کمٹمنٹ کا فقدان نظر آتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک بہترین فیکلٹی کے بغیر بہترین لیگل ایجوکیشن ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون پڑھانے والے استاد کی بہترین تربیت اور اجرت ہوگی تو کمٹمنٹ بھی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مناسب لیگل ایجوکیشن نہ ہونے سے عدالتیں اور بار بھی متاثر ہیں، غیر معیاری لیگل ایجوکیشن کی وجہ سے انصاف کی فراہمی پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے سپریم کورٹ کے ریمارکس کو دہراتے ہوئے کہا کہ لیگل ایجوکیشن ایسی ہونی چاہیے جو نہ صرف لاء اسٹوڈنٹس کے کیرئیر کی تمام ضروریات کو پورا کرے بلکہ ریسرچرز، اسکالرز کے لئے بھی مددگار ثابت ہو، قانون دان کو سخت محنت کرنی پڑتی ہے، تاکہ وہ اپنے کیس کی تھیوری بلکہ ڈیفینڈینٹ (موکل)کی کیس تھیوری کو سمجھ سکے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایک بہترین قانون دان تھے، وہ ہمارے لئے رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو چاہتے تھے کہ ہر شہری کو قانون کا علم ہو۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں