وزیراعظم صاحب غربت کا خاتمہ اور نیا معاشی پلان کہاں ہی اویس قادر شاہ

عمران خان جواب دیں نئے ڈیم کی تعمیر کہاں تک پہنچی اور عوام سے لیا گیا چندہ کہاں گیا وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

بدھ 21 اگست 2019 17:19

وزیراعظم صاحب غربت کا خاتمہ اور نیا معاشی پلان کہاں ہی اویس قادر شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر سوالات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب پاناما کا کیاہوا سستے انصاف,تھانہ کلچر تبدیلی کا کیا ہوا بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کا کام کہاں تک پہنچا وزیراعظم صاحب غربت کا خاتمہ اور نیا معاشی پلان کہاں ہی,حکومت بتائے دو ماہرین کی عالمی ٹیم کہاں گئی عمران خان جواب دیں نئے ڈیم کی تعمیر کہاں تک پہنچی اور عوام سے لیا گیا چندہ کہاں گیا خان صاحب نئے پاکستان کے پشاور میٹرو کا کیا بنا.انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب نے کہا تھا کہ کراچی کی نفیس جماعت سے اتحاد منافقت ہوگی,آپ کا اتحاد نا کرنے کا وعدہ کہاں گیا ,سعودی عرب سے پاکستانی قیدیون کی واپسی کا کیا بنا, مھنگائی کا خاتمہ, سستا پٹرول, سستی بجلی اورگیس کا کیا بنا,.اویس شاہ نے وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئیکہا کہ سوئس بنک میں پڑے پیسے اور مشرف کی وطن واپسی کا کیا بنا ,نئے پاکستان والوں نے ملک کی ایسی حالت کردی ہے کہ پہیہ چلنا مشکل ہوگیا ہی, نئے پاکستان والوں نے چینی اتنی مھنگی کردی ہے کہ عوام نے چائے پینہ بھی کم کردیا ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں