کنزیومر کورٹس کے ججز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست کی سماعت

عدالت نے سیکریٹری ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک،فنانس اور اکاوئنٹینٹ جنرل سندھ کے فوکل پرسن کو طلب کرلیا

بدھ 21 اگست 2019 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) کنزیومر کورٹس کے ججز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست کی سماعت , عدالت نے سیکریٹری ایگری کلچر اینڈ لائیو اسٹاک،فنانس اور اکاوئنٹینٹ جنرل سندھ کے فوکل پرسن کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

ممبر انسپکشن ٹیم ٹو نے ججز کے تنخواہوں کے حوالے سے رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے کنزیومر کورٹس کا بجٹ ایگری کلچر اور لائیو اسٹاک کو دے دیا ہے ، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 27 اگست تک ملتوی کردی ، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سندھ میں 29 کنزیومر کورٹس قائم کی گئیں تھیں تاہم کنزیومر کورٹس کے ججز تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں