عدالت نے کے الیکٹرک کو جواب کیلئے ستمبر کے آخری ہفتے تک مہلت دے دی

بدھ 21 اگست 2019 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کیخلاف آئنی درخواست کی سماعت ،عدالت نے کے الیکٹرک کو جواب کیلئے ستمبر کے آخری ہفتے تک مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

بارش میں کرنٹ لگنے سے 20 سے ذائد افراد کی ہلاکت سے متعلق سماعت ہوئی ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کیالیکٹرک کی غفلت اورانفرااسٹکچرکی کمزوری کیباعث بیس لوگ جاں بحق ہوئے،عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ دیگر اداروں کی بھی نااہلی ہے کنڈے لگے ہوے ہیں،کیبل والوں کا نظام بھی ہے ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس دفعہ بارش میں جتنی ہلاکتیں ہوء ہیں پہلے کبھی نہیں ہوئی ،کے الیکٹرک کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرایا،عدالت نے کے الیکٹرک کو جواب کیلئے ستمبر کے آخری ہفتے تک مہلت دے دی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ کیالیکٹرک کراچی کیشہریوں کو تحفظ دینیمیں ناکام رہی ہے، نیپرانیبھی نااہلی کامظاہرہ کیاہے،نیپرانیکیالیکٹرک کالائسنس معطل کرنیکی بجائیصرف رپورٹ طلب کی، کیالیکٹرک لائسنس منسوخ کیاجائے۔

عدالت مرنیوالیافراد کیاہلخانہ کومناسب معاوضہ دلوائے،

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں