حلیم عادل شیخ کی سیاست بھی اپنے قائدین کی طرح جھوٹ اور فریب پر مبنی ہے‘ لالہ رحیم

پی ٹی آئی بھی ایم کیو ایم طرز کی سیاست پر اتر آئی ہے‘عوام کو سہولیات دینے کے بجائے وبال جان بنتے جارہے ہیں‘ بیان

بدھ 21 اگست 2019 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے قائم مقام جنرل سیکریٹری و ڈپٹی پارلیمانی لیڈراور وائس چیئرمین یوسی 31گجرو لالا عبدالرحیم نے کہا ہے کہ پی ایس 99 سے اچانک منتخب ہونے والے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی سیاست بھی اپنے قائدین کی طرح جھوٹ اور فریب پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کلین کراچی کے نام پر نالوں کا کچرا روڈوں پر ڈال کر مین روڈوں کو بلاک کررہے ہیں جس کی واضح مثال جمالی پل ایوب گوٹھ، مین سپر ہائی وے سبزی منڈی ہے جہاں کلین کراچی کے نام پر شہر کے پیچوں پیچ کھلے میدانوں اور روڈوں کے اطراف پر کچرے کا ڈھیر لگایا جارہا ہے جبکہ صفائی کی آڑ میں ہیوی مشینری کے ذریعے لائنیں بند اور مین ہول میں کچرا گرا رہے ہیںجس سے علاقہ میںسیوریج کا نظام تباہ، گندگی اور تعفن پیدا ہوتا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی بھی ایم کیو ایم طرز کی سیاست پر اتر آئی ہے اور اپنے کام کو اس طرح سرانجام دے رہی ہے کہ کراچی کی ہمدردی بھی مل سکے اور سندھ حکومت پر بھی وبال جان بن سکے ۔ انہوں نے کہاکہ حلیم عادل شیخ شاید بھول گئے ہے کہ وہ اس پارٹی کا ممبر ہے جس کی وفاق میں حکومت ہے اور اگر انہیں اتنا ہی سندھ کا خیال ہے تو کیوں وفاق سے سندھ اور خاص کر کراچی کیلئے فنڈ نہیں لاتے اور صرف باتوں سے پیٹ بھرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ لالا رحیم نے کہا کہ یہ چالاکیاں اور مکاریاں پہلے ایم کیو ایم کی شکل میں کراچی کو ملی تھی اور اب پی ٹی آئی سمجھ رہی ہے کہ تبدیلی کے نام پرمزید عوام کو بے قوف بنا سکتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں