)کراچی،حلیم عادل شیخ ، پی ٹی آئی رہنما جنید لاکھانی دھابیجی میں پناہلینے والے برسات متاثرین میں امدادی تقسیم

بدھ 21 اگست 2019 19:25

،کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) پی ٹی آئی سندھ کے صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ ، پی ٹی آئی رہنما جنید لاکھانی دھابیجی میں پناہلینے والے برسات متاثرین میں امدادی تقسیم کرنے پہنچے، پی ٹی آئی رہنمائوں نے برسات متاثرین میں ٹینٹ اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا ضلع ٹھٹھہ کے سینکڑوں برسات متاثرین بے یارو مددگار دھابیجی مین سڑکوں پر رہنے پر مجبور بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی جانب سے نہ بارش کا پانی نکالا گیا نہ ہی نقل مکانی کرنے والوں کی مدد کی گئی بڑے افسوس کی بات ہے سندھ حکومت نظر نہیں آرہی ہے، ضلع ٹھٹھہ کا ہمارا یہ تیسرا دورہ ہے متاثرین کی کسی نے بھی مدد نہیں کی ہے، ہم اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کی مدد کر رہے ہیں، سندھ حکومت کو سب سے آگے آنا چاہیے تھا، ایک لاکھ سے زائد برسات متاثرین ضلع ٹھٹھہ سے نقل مکانی کر چکے ہیںِ ٹھٹھہ، دھابیجی، ساکرو سمیت دیگر شہری علاقوں کی شاہراہوں پر پناہ گیر والی زندگی بسر کر رہے ہیں، پی ٹی آئی رہنما حنید لاکھانی کا کہنا تھا سندھ حکومت کو سب سے آگے ہونا چاہیے تھا ان کی ذمہ داری ہے لیکن انہوں نے ان کی مدد نہیں کی سینکڑوں خاندان دربدری کی زندگی بسر کر رہے ہیں ان کو فوری امداد کی ضرورت ہے، ہم سے جو ہوا ہم کر رہے ہیں انسانی المیہ ہے سب کے آگے آنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں