ش*پیپلزپارٹی حکومت صوبے کو شاہی فرمان سے کنٹرول کرنا چھوڑ دے ، جمال صدیقی

، دن دہاڑے لوگ اغوا ہورہے ہیں،جن ڈاکوئوں پر انعام رکھے ہوئے ہیں ان کے تعلقات سندھ حکومت سے جا ملتے ہیں،رکن سندھ اسمبلی

بدھ 21 اگست 2019 21:20

, کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سیکریٹری اطلاعات و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت صوبے کو شاہی فرمان سے کنٹرول کرنا چھوڑ دے ،عوامی مسائل حل، سندھ میں امن امان سے لیکر اشیاء خور نوش کی قیمتوں سمیت شعبے میں سندھ حکومت کی ناکامی نظر آتی ہے، دن دہاڑے لوگ اغوا ہورہے ہیں اور بدنام ڈاکووں جن پر انعام رکھے ہوئے ہیں ان کے تعلقات سندھ حکومت سے جا ملتے ہیں اور سندھ حکومت ان کی پشت پناہی میں مصروف ہے سندھ کی عوام اپنے خون پسینے کی کمائی سے صوبائی حکومت کو ٹیکس دیتی ہے لیکن اس مد میں سندھ حکومت سندھ کے لوگوں کو ڈنڈے اور واٹر کینن دیتی ہے کراچی کی مالکی کا دعوا کرنے والی صوبائی حکومت کراچی کاکچرہ تک صاف نہیں کرسکتی جب سندھ حکومت سے کچرا صاف کرنے کا کہا جاتا ہے تو سندھ حکومت کہتی ہے کہ ہمارے پاس وسائل نہیں پچھلے بارہ سالوں میں صوبائی حکومت نے سندھ کے لیے کوئی جامع منصوبہ یا سندھ کو قدرتی ا?فات سے بچانے کے لیے پلان نہیں جوڑا سندھ کے لوگ ندی نالوں اور کینالوں میں طغیانی کے باعث بڑی تعداد میں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں سندھ حکومت کو جو ٹیکس ملتا ہے وہ بلاول ہاوس پر خرچ کردیا جاتا ہے عوام کے پیسے پر پلنے والی صوبائی حکومت اب سندھ کی عوام کو ا?نکھیں دکھانا بند کرے تحریک انصاف کی سندھ میں مضبوطی سے پیپلزپارٹی خوف میں مبتلا ہوچکی ہے۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں