ً 26 اگست کو کراچی تا کشمور جماعت اسلامی کا 78 واں یوم تاسیس منایا جائے گا، مجاہد چنا

بدھ 21 اگست 2019 21:20

@کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے تحت 26 اگست کو کراچی تا کشمور جماعت اسلامی کا 78 واں یوم تاسیس بھرپور جوش و جذبہ سے منایا جائے گا۔ صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق اس حوالے سے کراچی سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے مقامات پر جلسے، مذاکرے، سیمینار اور اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی ، ضلعی و مقامی ذمہ داران کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی ، دینی رہنماء اور دانشور جماعت اسلامی کی 77 سالہ دینی ،سیاسی وپارلیمانی جدوجہد پر اظہار خیال کریں گے۔

یاد رہے کہ قیام پاکستان سے چھ سال قبل جماعت اسلامی کی بنیاد مفکر اسلام سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی قیادت میں 26 اگست 1941میں رکھی تھی۔ 75 افراد سے قائم ہونے والا یہ پودا آج تناور درخت اور ایک عالم گیر تحریک کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ جماعت اسلامی ملک کی واحد دینی و سیاسی جماعت ہے جو کہ موروثیت و خاندانی سیاست سے پاک ہے۔ بانی امیر سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒکے بعد دوسرے امیر میاں طفیل، تیسرے قاضی حسین احمد چوتھے سید منور حسن اوراب پانچویں امیر سینیٹر سراج الحق امیر ہیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں