جامعہ اردو کی پرائیوٹ رجسٹریشن کی تاریخ میں 5 ستمبر تک توسیع

بدھ 21 اگست 2019 22:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) وفاقی اردو یونیورسٹی نے پرائیویٹ رجسٹریشن ایم اے، بی اے، بی کام اور مدارس کی(خصوصی امتحانات) برائے سال 2018 کی تاریخ میں 5 ستمبر 2019 تک پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کر دی ہے۔رجسٹریشن فارم جامعہ اردو کی ویب سائیٹ www.fuuast.edu.pkسے آن لائن پُر کرکے ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیں اور متعلقہ شعبہ کی تصدیق کے بعد رجسٹریشن فیس عسکری بینک گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ میں جمع کرئے جاسکتے ہیں۔

رجسٹریشن کی کُل فیس4200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جاری اعلامیہ میں وفاقی اردو یونیورسٹی ایڈمیشن سیل کے منتظم سید نعمان علی کے مطابق داخلہ برائی2019کلیہ قانون- (صبح) ایل ایل بی) 5 سالہ)سیمسٹر پروگرام گلشن کیمپس،کلیہ نظامیات کاروبار، تجارت ومعاشیات(بیجلر پروگرام) شام میں بی ایس تجارت (4 سالہ) اورماسٹرز پروگرام (شام وہفتہ وار) میںایم کام (2سالہ) گلشن اقبال وعبدالحق کیمپس، ایم بی اے ایگزیکٹو (ہفتہ وار پروگرام عبدالحق کیمپس)میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں31 اگست 2019 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ https://fuuast.edu.pk/admission سے پُر کر کے ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ داخلہ پر وسیسنگ فیس1 ہزار روپے عسکری بینک گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپس کے بورہ پیر برانچز میں بزریعہ واچر جمع کرائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں