شہر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے پانی کے باعث دھنسنے والی لائنوں کی تبدیلی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری

بدھ 21 اگست 2019 22:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان کی ہدایات پر شہر کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے پانی اور اس کے ساتھ آنے والے کچرے اور دیگر اشیاکے باعث دھنسنے والی لائنوں کی تبدیلی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے، متعدد کو تبدیل کردیا گیا ہے، بارش کے پانی سے حب ندی میں 13سے زائد مقامات پر کمزور ہونے والے حصوں کو مضبوط کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ سرجانی میں ایک ادارے کی جانب سے کچرا اٹھانے کے دوران پھٹنے والی12انچ قطر کی پانی کی لائن کی تبدیلی کا کام جارہی ہے، لیاقت آباد ڈاکخانہ کے مقام پر دھنسنے والی 42 انچ قطر کی تبدیلی کا کام جمعرات کی رات تک مکمل کرلیا جائے گا، ہوٹل ریجنٹ پلازہ کے قریب سیوریج اوورفلو کی شکایت کے خاتمہ کیلئے واٹربورڈ کا عملہ مصروف عمل ہے، ایم ڈی واٹربورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کے جاری کاموں کا معائنہ کیا اور عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

این آئی وی سی ڈی اسپتال میں زیر تعمیر عمارت میں جمع ہونے والے پانی کو عمارت تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار نی8 پمپو ں کی مدد سے جناح اسپتال کی مرکزی شاہراہ پر ڈال دیا جس کے باعث این آئی وی سی ڈی اسپتال اورجناح اسپتال جانے والی سڑک پر پانی جمع ہوگیا اس سبب ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑا واٹربورڈ کا عملہ اس مقام پر جمع پانی کی نکاسی کیلئے کام کررہا ہے، لیاقت آباد ڈاکخانہ کے مقا م پر دھنسنے والی سیوریج کی تبدیلی کا کام ہنگامی بنیادوں پرجاری ہے، جاری کام کو جلداز جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے توقع ہے کہ لائن کی تبدیلی کاعمل جمعرات کی رات تک مکمل کرلیا جائے گا، واٹربورڈ حب ڈویژن کے عملے نے حب ندی میں بارش کے پانی کے باعث کمزور ہونے والے حصو ں کو پتھروں مٹی کی بوریوں اور دیگر طریقوں سے مضبوط کرنے کا کام مکمل کرلیا ہے، سرجانی میں ایک ادارے کی جانب سے کچرا اٹھانے کے دوران پھٹنے والی12 انچ قطر کی پانی کی لائن کی تبدیلی کا کام جارہی ہے، توقع ہے کہ جمعرات کی صبح تک کا مکمل کرلیا جائے گا، علاوہ ازیں واٹر بورڈ کے عملے نے ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے لیاری جھٹ پٹ مارکیٹ یوسی14 میں بند سیوریج لائنوں کو صاف کرکے اوورفلو کا خاتمہ کردیا ہے، لانڈھی 10000فٹ روڈ کے قریب دھنسنے والی سیوریج لائن کو کامیابی کے ساتھ تبدیل کرکے علاقہ سے نکاسی آب کا مسئلہ حل کردیا گیا ہے، لیمو گوٹھ، بلک 7, 4اے گلشن اقبال میں سیوریج کی نکاسی کا کام مکمل کرلیاگیا ہے، وحید آباد، گلبہار اور دیگر علاقوں میںبارشوں کے دوران ٹوٹنے والے مین ہولز کی مرمت کردی گئی ہے، جمیلہ سیوریج پمپنگ اسٹیشن عثمان آباد میں جلنے والے پمپ کو مرمت کرکے نصب کردیا گیا ہے اس سبب متعدد قریب علاقوں سے سیوریج اوورفلو کی شکایات ختم ہوگئی ہیں، نارتھ کراچی سیون ڈ ی میں دھنسنے والی 12انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کردیا گیا ہے، لانڈھی 15000فٹ روڈ پر دھنسنے والی 24انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کردیا گیا ہے، سرجانی ٹاؤن میں بلاکسی وقفہ کی24سیوریج لائنوں کی ونچنگ مشینو ں کی مدد سے صفائی کا عمل جاری ہے، کلفٹن بلاک 5 میں 12اور24انچ قطر کی پائپ لائن دھنس گئی ہیں، جن کی تبدیلی کا کام جاری، نیوکراچی سیکٹر 5ایف میں دھنسنے والی 15انچ قطرکی سیوریج لائن کو تبدیل کردیا گیا ،گلشن اقبال بلاک 5میں دھنسنے والی سیوریج لائن کو تبدیل کرکے علاقہ سے نکاسی آب کی شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے، شاہراہ قائدین جمشید ٹاؤن میں دھنسنے والی 24انچ قطرکی سیوریج لائن کو کامیابی کے ساتھ تبدیل کردیا گیاہے، فیڈرل بی ایریا بلاک 12اور13کے سنگم پر قائم چاند مارکیٹ کے قریب دھنسنے والی لائن کی تبدیلی کا کام شروع کردیاگیا ہے جبکہ یوسف پلازہ کے قریب دھنسنے والی 33انچ قطر کی لائن، واٹرپمپ انارکلی اپارٹمنٹس کے قریب دھنسنے والی سیوریج لائن کی تبدیلی اور عثمانیہ میموریل اسپتال کے قریب دھنسنے والی 24انچ قطر کی سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا آغاز جلد کیا جائے گا، مزید برآں ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے ہوٹل ریجنٹ پلازہ، این آئی وی سی ڈی اسپتال اورلیاقت آباد ڈاکخانہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری واٹربورڈ کے کاموں کا معائنہ کیااور انجینئرز وعملہ کا ضروری ہدایات دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں