انٹر بینک میں امریکی ڈالر 27 پیسے سستا ہو گیا، 158.30 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے

آج اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے، 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 22 اگست 2019 13:52

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 27 پیسے سستا ہو گیا، 158.30 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،22 اگست 2019ء) آج کے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 27 پیسے سستا ہو گیا۔ گزشتہ روز کی قیمت 158.57 کے مقابلے میں اس وقت ڈالر 158.30 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔کرنسی ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 158 روپے 80 پیسے ہوگئی۔ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ مئی میں ڈالر 151 روپے اور جون میں مُلکی تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گی تھا۔ تاہم جولائی میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ رُک گیا اور پھر آہستہ آہستہ چند پیسوں کے فرق کے ساتھ اس کی قیمت نیچے آتی چلی گئی۔ دُوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس کا آغاز آج 30 ہزار 972 پوائنٹس کے ساتھ ہوا جو ایک گھنٹے کے اندر ہی 190.26 پوائنٹس اضافے کے بعد 31 ہزار 163 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ 682 پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 31 ہزار 101 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔جبکہ گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا ا?غاز 30 ہزار 419 پوائنٹس پر ہوا۔ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 160.14 پوائنٹس اضافے کے بعد 30 ہزار 579 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں