ٹی سی پی ملک میں اجناس کی قیمتوں میں استحکام اور بزنس کمیونٹی کی سہولت کے لئے تجاویز پیش کرے، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد

جمعرات 22 اگست 2019 22:37

ٹی سی پی ملک میں اجناس کی قیمتوں میں استحکام اور بزنس کمیونٹی کی سہولت کے لئے تجاویز پیش کرے، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار عبد الرزاق داؤد نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی سی پی ملک میں اجناس کی قیمتوں میں استحکام اور بزنس کمیونٹی کی سہولت کے لئے تجاویز پیش کرے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو ٹی سی پی کے دورے کے موقع پر ٹی سی پی کے حکام سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ ٹی سی پی کا گرین سیڈ بالز کمپین متاثر کن ہے جو وزیر اعظم کے 10 ارب درخت لگانے کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔ چیئرمین ٹی سی پی ڈاکٹر ریاض احمد میمن نے اس موقع پر ادارے کی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے وزیر اعظم کے مشیر کوبریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں عبد الرزاق داؤد کو بتایا گیا کہ ٹی سی پی ایک خود مختار اور منافع بخش ادارہ ہے جس کی اسٹریٹیجک اہمیت ہے، پاکستان میں یوریا مارکیٹ کو مستحکم کرنے کیلئے ٹی سی پی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی ہدایت پر دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کیا ہے اس کے نتیجے میں ملک میں یوریا کی قیمتیں مستحکم ہیں۔

مشیر کو مزید بتایا گیا کہ ٹی سی پی نے ملک کے چاول برآمدکنندگان کی سہولت کے لئے رائس انسپیکشن کے عمل کو ڈیجیٹلائز کیا ہے۔ وزیر اعظم کے 10 بلین درخت لگانے کے حوالے سے ٹی سی پی نے گرین سیڈ بالز کمپین شروع کی ہے جس کے تحت 8 لاکھ سیڈبالز تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں