ٰکراچی، مراد علی شاہ اورعمران اسماعیل کی عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی اختتامی تقریب میں شرکت

وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی،مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی

ہفتہ 24 اگست 2019 23:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پرعرس کے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہمراہ صوبائی وزیر ناصر شاہ بھی تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے مزار پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں عرس کی تقریب میں شرکت کے لیے آیا ہوں اور یہاں صوبے اور ملک کے عوام کی خوشحالی کے لیے دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کشمیر ی عوام کے لیے بھی دعا کی ہے۔۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے کل کراچی کے حوالے سے اجلاس طلب کیا تھا اور اب ہم مسائل کو حل کرنے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 200 ملی میٹر بارش کا ایک ساتھ ہونا ایک بہت بڑا مسئلہ بن گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب بارش کے پانی کو نکالنے کے لیے مین ہولز کے ڈھکن کھولے گئے تو اٴْس میں بھی ملبہ موجود تھا۔ 15-2013 تک 4000 ٹن کچرا ہوتا تھا جوکہ اب بڑھ کر13000 ٹن ہوگیا ہے ، اتنا سارا کچرا اٹھانا آسان کام نہیں لیکن سندھ حکومت بلدیاتی اداروں سے مل کر کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق میں کسی کی بھی حکومت ہوہم مل کر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جب بھی وفاقی حکومت نے اجلاس میں شرکت کے لیے بلایا میں نے اجلاس میں شرکت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں بارش کے بعد مچھر اور مکھیوں کی تعداد کافی بڑھ گئی ہے ،جس کے لیے میئر کراچی فیومیگیشن کر وا رہے۔ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جب چاہیں مجھ سے مل سکتے ہیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آپس میں کوئی دشمنی نہیں ہے یہ سب باتیں افواہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی نظریات الگ ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبے کی بہتری کے لیے ہر ممکن کام کریں گے اور میں میئر کراچی وسیم اختر اور فیصل ووڈا کو چائے پر بلا کر اٴْن کے اختلافات ختم کرائوں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اس وجہ سے کٹوتی ہوئی ہے کیونکہ وفاقی حکومت کی وصولیاں کم ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے کسی ٹاک شو میں سندھ فتح کرنے کی جو بات کی ہے اٴْس کو دل پر نہ لیں۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں