بلتستان کے شہری نے 70 کنال زمین بلاول زرداری کو تحفے میں دے

میں اپنے پورے ہوش و حواس میں 70 کنال زمین بلاول بھٹو کو بطور تحفہ دے رہا ہوں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 اگست 2019 17:21

بلتستان کے شہری نے 70 کنال زمین بلاول زرداری کو تحفے میں دے
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 اگست 2019ء) شہری نے 70 کنال زمین پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو تحفے میں دے۔شہری کا تعلق بلتستان سے بتایا جا رہا ہے۔شہری کا کہنا ہے کہ میں اپنے پورے ہوش و حواس میں 70 کنال زمین بلاول بھٹو کو بطور تحفہ دے رہا ہوں۔اور آج کے بعد وارثان کا اس زمین پر کوئی قانونی اور شرعی حق نہیں ہے۔واضح رہے غریب لوگوں کی نمائندگی کرنے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اربوں روپے کی جائیداد کے مالک ہیں۔

اس حوالے سے ق معروف صحافی عامر متین کا کہنا ہے کہ بھٹو فیملی پاکستان کے امیر ترین خاندانوں میں سے ایک ہے۔بلاول بھٹو نے کاغذات نا مزدگی جمع کرواتے ہوئے کل جائیداد ڈیڑھ ارب روپیہ ظاہر کیا ہوئی ہے۔ عامر متین کا کہنا تھا کہ کہ بلاول بھٹو نے جس طریقے سے اس جائداد کو ڈیڑھ ارب ظاہر کیا ہوا ہے وہ دیکھ کر تو لگتا ہے کہ یہ جائیداد ڈیڑھ ارب کی نہیں بلکہ 12 سے پندرہ ارب کی ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے کلفٹن کراچی کا بلاول ہاؤس تحفے کی صورت میں ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا ہے کہ لاڑکانہ میں 2۔ 2 ایکڑ اراضی اپنی والدہ بے نظیر بھٹو سے وراثت میں ملی۔ لاڑکانہ میں 33 ایکڑ اراضی بھی والدہ سے تحفے میں ملی۔اور اس کی قیمت 11 لاکھ روپے ظاہر کی گئی۔شکار پور روڈ پر 0.37 زرعی اراضی کہ قیمت صرف پونے گیارہ ہزار ظاہر کی گئی۔

نوڈیرو لاڑکانہ میں 3.1ایکڑ اراضی بھی وراثت میں ملی۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون میں ایک گھر کی قیمت 14 لاکھ روپے ظاہر کی گئی۔کلفٹن کے ایک تہائی حصہ کی قیمت 22 لاکھ ظاہر کی گئی ۔ پشاور میں مکان کے ایک تہائی حصہ کی ملکیت کی قیمت 62 لاکھ ظاہر کی گئی۔بلاول بھٹو اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں بھی ایک مکان کے مالک ہیں۔جب کہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ببلاول بھٹو کی کلفٹن کراچی میں ایک کوٹھی ہے جس کی مالیت صرف 30لاکھ روپے ظاہر کی ہوئی ہے جب کہ میرے خیال سے تو وہ ایک کوٹھی کئی ارب روپے کی ہو گی۔

اس کے علاوہ بلاول بھٹو نے جی 7کے اپارٹمنٹ کی قیمت 12 لاکھ ظاہر کی ہے۔جب کہ اس اپارٹمنٹ کو بھی بطور تحفہ ظاہر کیا ہوا ہے۔جب کہ بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں 2460کنال کی قیمت صرف نو لاکھ روپے ظاہر کی ہوئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں