سیوریج اوور فلو کی شکایات سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جان محمد بلوچ

اتوار 25 اگست 2019 18:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے رات گئے بکرا پیڑی روڈ پر ونچنگ مشینوں کے ذریعے سیوریج لائینوں کی صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا اور یوسی 10غازی داؤد بروھی بکرا پیڑی روڈ، امام بخش مارکیٹ، آسو گوٹھ ، گوشت مارکیٹ، صاحبداد گوٹھ اور دیگر مقامات پر سیوریج کی خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے ایمانداری سے اپنا کام کریں تو عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہے، حالیہ بارشوں کے بعد سیوریج کی اوور فلو کی شکایات سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سیوریج بورڈ کے متعلقہ افسران اپنے قبلہ درست کریں، دفاتر سے باہر نکلیں اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بلدیہ ملیر نے موقع پر موجود متعلقہ عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پرسیوریج کی بند لائنوںکی راڈنگ اینڈ سکنک مشینوں کی مدد سے صفائی کروائی جائے، اوور فلو کی شکایات کے فوری خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، سیوریج لائینوں کی صفائی کے دوران نکلنے والے کچرے کو فوری اٹھایا جائے، چونے کے چھڑکائوکو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو صحت مندانہ ماحول فراہم کیا جاسکے۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین اختر بلوچ، یوسی کونسلر حسن بلوچ، پی ڈی ایف رہنماء ڈاکٹر ایوب بلوچ اور دیگر علاقائی معززین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں