پاکستان رینجرز نے شہر میں کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیت اور منشیات فروشوں کو 4ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 25 اگست 2019 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) پاکستان رینجرز (سندھ)نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت اور منشیات فروشوں سمیت 4ملزمان کو گرفتار کیاجن کے جرائم کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

(جاری ہے)

گلستان ِ جوہر کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئی2 ملزمان افتخار احمد اور جمیل کو گرفتار کیا جوڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

چاکیواڑہ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد شفیق عرف گڈو اور مقصود حسین شاہ کوگرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔درج بالا ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں