میزان بینک نے پہلا چیلنجر کر کٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

میزان بینک مرزا ایوب بیگ نے بہترین پرفارمس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ لیا

اتوار 25 اگست 2019 19:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) میزان بینک کرکٹ ٹیم نے فائنل میچ میں سیمنز کی کرکٹ ٹیم کو با آسانی شکست دے کر پہلا چیلنجر کر کٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا، سیمنزپاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 94پر میزان بینک کے بہترین بالر مرزا ایوب بیگ کی خطرناک بولنگ کے سامنے سیمنز پاکستان کے بیسٹمین نہیں کھیل سکے، مرزا ایوب بیگ نے 10رنز دے کر سیمنز پاکستان کے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ کا ایوارڈاپنے نام کیا ،افضل عرفان نے 18رنز دے کر 3وکٹیں لی،نعمان خان نی26رنز دے کر دو وکٹیں لی ، میزان بینک مقررہ ہدف 13اوورز میں دو وکٹوںپرحاصل کیا ، میزان بینک کی جانب سے حق نواز نی41اور فیصل اقبال نی32رنز اسکور کئے ، مرزا ایوب بیگ مین آف دی میچ کے علاوہ ٹورنامنٹ مے بہترین بولربھی قرار پائے ،فیصل اقبال بہترین بیسٹمین۔

(جاری ہے)

سیمینز پاکستان کے کپتان سمیع کلینچ نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا،ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی میزان بینک کے انتظامیہ امور کے سربراہ ریاض احمدجویا، مہمان اعزازیریجنل مینجر میزان بینک کامران ظفر ،سہیل منیر بانا،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ہیڈکمال حسین ،مینیجر ایڈمین محمد وسیم،سیمینز کے ایگزیکٹو افضل شہزاد،آفیشل متین اسپورٹس نے شرکت کی ریجنل مینجر میزان بینک کامران ظفر نے مرزا ایوب بیگ اور فیصل اقبال کو بہتین کھلاریو ں کاایورڈ دیا ، آ خر میں مہمان خصوصی ریاض احمد جویا نے میزان بینک کی ٹیم کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی مظاہرہ کیا ہے ، میزان بینک ملازمین کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جو کہ صحت کے لئے ایک اچھی بات ہے ،سیمینز پاکستان ٹیم کو پورے ٹورنامنٹ میں کارکردگی پر ونگ ٹرافی دی گئی اورکاشف سجادنے ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کے فرائض انجام دیئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں