ایم ڈی واٹر بورڈ نے محرم الحرام کے جلوسوں کی گزرگاہوں اور مجالس کے مقامات پر فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کا معائنہ کیا

اتوار 25 اگست 2019 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) وزریربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ محمد علی زیدی ،شیعہ رہنما شبر زیدی اور واٹربورڈ کے سپرنٹنڈنگ انجینئرساؤتھ بی آفتاب چانڈیو، ایس ای جمشید ٹاؤن روشن دین اورایگزیکٹیو انجینئرجمشید ٹاؤن سید محمد اعجاز کے ساتھ آٹھ ،نو اور دس محرم الحرام کو برآمد ہونے والے مرکزی جلوسوں کی گزرگاہوں ،نمائش چورنگی ،کھارادر، تبت سینٹر ، رینبو سینٹر صدر ،امام بارگاہ شاہ خراساں ، حسینہ ایرانیاں سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور جلوس کی گزرگاہ وقرب وجوار کے علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کا معائنہ کیا ، اس موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ نے سپرنٹنڈنگ انجینئر ساؤتھ آفتاب چانڈیو بی اور ایس ای جمشید ٹاؤن کو ضروری ہدایات دیں انہوںں نے کہا کہ شہر خصوصاً تما م مساجد وامام بارگاہوں کے قریب سیوریج کی نکاسی یقینی بنائی جائے ،اوورفلو کا خاتمہ کیا جائے نیز دستیاب پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، امام بارگاہوں ،مساجد سبیلوں ،مجالیس اور محافل محرم کے منتظمین خصوصاً آئمہ مساجد سے رابطہ میں رہا جائے اور فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کا فوری خاتمہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں