گورنرسندھ عمران اسماعیل کا باکسر محمد وسیم سے ٹیلیفونک رابطہ، کامیابی پر مبارک باد دی

اتوار 15 ستمبر 2019 18:25

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے دبئی میںورلڈ رینکنگ میں نمایاں پوزیشن کے لئے ہونے والی فائٹ میں ناک آئوٹ کرکے کامیابی حاصل کرنے والے پاکستانی کھلاڑی محمد وسیم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کرددہ اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے محمد وسیم کو تاریخی کامیابی پر مبارک بھی دی ۔ واضح رہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی محمد وسیم نے فلپائن کے باکسر کو شکست دے کر اس جیت کو کشمیریوں کے نام کیا تھا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اپنی جیت کو مظلوم کشمیریوں کے نام کرکے پوری دنیا میں کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا۔ بلاشبہ اس جذبہ کا پوری دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں