وفاقی حکومت اٹھارویں ترمیم پر حملہ کررہی ہے، صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو

سلیکٹیڈ وزیراعظم اور فروغ نسیم بشمول دیگر کابینہ کے اراکین کو آرٹیکل 149 کی تشریح کا درس دینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو ان کو آئین سے آگاہ کرے

اتوار 15 ستمبر 2019 20:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم اور فروغ نسیم بشمول دیگر کابینہ کے اراکین کو آرٹیکل 149 کی تشریح کا درس دینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو ان آئین کی اصل روح سے آگاہ کرے۔ یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 13 ماہ کی حکومت کے دوران اب تک صرف اور صرف کامیٹیاں بنائی ہیں جن کے کوئی نتائج سامنے نہیں ائیں ہیں۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو ہے مذید کہا کہ سندہ کے لیے وفاق کے پاس 72 برسوں سے ایمرجنسی کی سوچ ہے جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل مذمت ہے کہ مارشل لاء ، ون یونٹ، اور آئینی اختیارات کے قتل عام کے بعد اب اٹھارویں ترمیم پر بھی حملہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندہ کی تقسیم کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اور ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ جب پاکستان کی بقا کے لیے سندہ قربانی دے سکتا ہے تو سندہ اپنی بقا کے لیے سب کچھ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم سے اپنے وزرا نہیں سنبھل رہے وہ ملک کیسے چلائیں گے۔

عوام کو سبز خواب دکھانے والوں کا اب عوام برا حشر کریں گی پاکستانی عوام کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہوچکا۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت کو ھر دور آمرانہ میں صعوبتیں دی جاتی رہی ہیں لیکن ہم نے ہمیشہ آمروں کا دلیری سے مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح پاکستانی عوام پر مسلط ظالم حکمرانوں سے چھٹکارے کی شروعات سندہ سے ہی ہوگی اور ظالم حکمرانوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں