ْسندھ حکومت گھوٹکی کی صو رتحال پر نطر رکھے ہوئے ہیں، صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے‘ سعید غنی

اتوار 15 ستمبر 2019 20:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں گھوٹکی کے علما کرام اور ہندو کمیونٹی کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کی درخواست کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق سعید غنی نے کہا کہ گھوٹکی واقعہ کی ایف آئی آر درج ہوچکی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں نامزد پروفیسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے واقعہ کی مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے گی۔سعید غنی نے کہا کہ واقعہ ایک شخص کا ذاتی فعل ہے اس میں پوری ہندو برادری کا کوئی قصور نہیں ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ الزام ثابت ہوا تو ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کے علما کرام اور عوام سے اپیل ہے کہ پرامن رہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ وہ علما کرام اور ہندو برادری کے رہنماؤں کے بھی مشکور ہیں کہ جنہوں نے قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوامی جذبات کی قدر کرتے ہیں لیکن ایک شخص کی بنیاد پر پوری برادری کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں