قائداعظم ٹرافی گریڈ ون، عابد علی کے ناقابل شکست 249 رنز کی بدولت سندھ کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر473 رنز تک پہنچا دیا

اتوار 15 ستمبر 2019 21:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) قائداعظم ٹرافی کے دوسرے روز یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں جاری میچ کے دوسرے روز سندھ نی 2وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو عابد علی بلوچستان کی بالنگ کے سامنے ڈٹ گئے۔ انہوں نے میچ کے دوسرے روز 129رنز کا اضافہ کیا اور 249رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں26 چوکے شامل تھے۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نی473 رنز5 کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ بلوچستان کی جانب سے یاسر شاہ نی3 جبکہ عمران فرحت اور خرم شہزاد نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بلوچستان کی جانب سے امام الحق اور عظیم گھمن نے اننگز کا آغاز کیا۔ دن کے اختتام تک مہمان ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ گنوائی16 رنز بنائے۔ میچ کے تیسرے روز امام الحق9 اور عظیم گھمن 6 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں