قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ، سندھ کی235 رنز کے جواب میں بلوچستان کی ٹیم نے دوسری اننگز میں82 رنز بنا لئے

اتوار 15 ستمبر 2019 21:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں بلوچستان اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان جاری میچ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نی55 رنز2 کھلاڑی آئوٹ سے اننگز کا آغاز کیا۔ این بی پی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں میزبان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سیف اللہ بنگش نی10 چوکوں کی مدد سی72 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹسمین رمیز راجہ جونیئر نی48 رنز کی اننگز کھیلی۔ سندھ کی پوری ٹیم235 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی۔ بلوچستان کی جانب سے جلات خان نی3 جبکہ نذر حسین، گوہر فیض اور شہزاد ترین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔سندھ کے 235 رنز کے جواب میں بلوچستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز اویس ضیا اور شہزاد ترین نے کیا۔ دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نی82 رنز بنائے اور اس کے 2 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں