شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی نویں برسی پر کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا پیغام

اتوار 15 ستمبر 2019 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2019ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی نویں بر سی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے لئے شہید انقلاب کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم پاکستان کے ننھے سے پودے کو پروان چڑھانے میں جو کردار ڈاکٹر عمران فاروق نے ادا کیا وہ کارکنان و تحریک کے لئے مشعل راہ ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عمران فاروق کو ایسے وقت میں ہم سے چھین لیا گیا جب تحریک کو انکی بصیرت سیاسی سوچ اور تحریکی کردار کی ضرورت تھی آج نوبرس گزر جانے کے بعد انکا انداز فکر ہمارے لئے نئی راہوں کا تعین کرتا اور تحریک کے فکر و فلسفے کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ہم اللہ تعالی کے حضور دعا گوں ہیں کہ شہید کے درجات کو بلند فرمائے اور ہم سب کو تحریک کی اجتماعی سوچ کے تابع رکھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں