کریم پاکستان کو خطے کا بڑا ٹیکنالوجی مرکز بنانے کے لیے کوشاں

کریم دبئی اور برلن میں موجودہ سہولیات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی انجینئیرنگ کی گنجائش پیدا کر رہی ہے کریم نے ابتدائی طور پر کراچی اور لاہور سے ایک سو کے قریب انجینئیرز کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ٹیکنالوجی کی تنظیم کے طور پر اپنی کمپنی کی پوزیشن کی مزید مضبوط بنانے کے لیے ٹیکنالوجی مراکز کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے

پیر 16 ستمبر 2019 15:16

کریم پاکستان کو خطے کا بڑا ٹیکنالوجی مرکز بنانے کے لیے کوشاں
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 ستمبر 2019ء) : متحدہ عرب امارات اور جرمنی میں انجینئیرنگ کے شعبے میں کام کے بعد اب کریم نے پاکستان میں ٹیکنالوجی کا اہم مرکز بنا کر خطے میں انجیئیرنگ کے شعبے میں گنجائش پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ٹیکنالوجی حب بنانا کریم کی خطے کی سپر ایپلی کیشن بننے کی جانب ایک اور قدم ہو گا جس میں کسٹمرز کو ایک ایپلی کیشن میں ہی ٹرانسپورٹ، ڈیلیوریز اور ادائیگیوں کی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔

پاکستان میں بڑی تعداد میں کسٹمرز ہونے اور معروف کمپنی کے طور پر جانے جانے کی وجہ سے ملک میں انجینئیرنگ ٹیلنٹ کے ذریعے مقامی مسائل کے حل پر توجہ دینے میں مدد ملے گی۔ کریم کے دبئی میں موجود ہیڈ کوارٹرز اور کراچی اور برلن میں موجود ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سینٹر ز میں اس وقت چار سو کے قریب انجینئیرز کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر خطے کے ٹیکنالوجی حب کے طور پر منوانے کے لیے ابتدائی طور پر لاہور اور کراچی میں آئندہ بارہ سے اٹھارہ ماہ کے دوران ایک سو نئے انجینئیرز بھرتی کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

کراچی میں لکھے گئے کریم کوڈ کے تحت،کریم کے ٹیکنالوجی ٹیلنٹ کے لیے پاکستان نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا۔ کریم پریمئیم انجینئرنگ ٹیلنٹ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ملک میں سرمایہ کاری کو جاری رکھے گا تاکہ سپر ایپلی کیشن کے وژن کو حقیقت میں بدلا جا سکے۔ کریم کے شریک بانی اور چیف اگزیکٹو آفیسر مدثر شیخا نے اس حوالے سے کہا کہ کریم کے لیے پاکستان خاص اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستان میں ہی ہمارے پہلے انجینئیرز تھے اور یہیں پر ہمارے پلیٹ فارم کے کوڈ کی پہلی لائن تحریر کی گئی تھی۔ برلن اور دبئی سمیت اب پاکستان ہمارے تین بنیادی ٹیکنالوجی حب میں سے ایک ہے۔ پاکستان میں بے تحاشہ ٹیلنٹ ہے، لاہور میں ہمارے نئے ٹیکنالوجی حب کے ذریعے ہم انجینئیرز کو دعوت دیں گے کہ وہ آئیں اور ہمارے ساتھ مل کر مقامی مسائل کو حل کرنے میں مدد دیں۔

پاکستان نہ صرف خطے میں بلکہ پوری دنیا میں کریم اور دوسری ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے انجینئیرنگ ٹیلنٹ کا عرصہ دراز سے برآمد کنندہ رہا ہے۔ کریم اور اس جیسی دیگر آرگنائزیشنز میں موجود پاکستانی ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ اب وقت ہے کہ پوری دنیا میں اس بات کا ایک ایسے ملک کے طور پر ادراک کروایا جائے جو دنیا کے بہترین انجینئیرز کی میزبانی کرتا اور اُنہیں خوش آمدید کہتا ہے۔

پاکستان میں انجینئرنگ ٹیلنٹ کی گنجائش پیدا کرنے کا باقاعدہ آغاز یکم نومبر 2019ءسے ہو گا۔ لاہور میں ایک نئی ٹیکنالوجی سائٹ لانچ کی جائے گی جس کے بعد دنیا بھر سے انجینئیرنگ ٹیلنٹ کے حامل لوگ لاہور اور کراچی میں کریم فیملی کو جوائن کریں گے۔ کراچی میںانجینئیرنگ کے ہیڈ تفسیر الاسلام صدیقی انجینئرنگ کے میدان میں مزید گنجائش پیدا کرنے پر توجہ دیں گے ۔ برلن، دبئی اور پاکستان میں ٹیکنالوجی سینٹرز کا قیام اور ان کو مضبوط بنانے کے اقدامات ٹیکنالوجی آرگنائزیشن کے طور پر کریم کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے جو خطے کے لوگوں کو انٹرنیٹ کے نئے نئے استعمالات سے متعارف کروائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں