وزیراعلیٰ سندھ نے لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے سے بچے کی موت کا نوٹس لے لیا

بدھ 18 ستمبر 2019 23:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے سے بچے کی موت کا نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کرلی،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ واقعہ کی تفصیلی رپورٹ چاہیے،یہ واقعہ شکارپور کا ہے تو وہاں بچے کا علاج کیوں نہیں ہوسکا،لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین کا کیا مسئلہ ہے،یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ ایک ماں کی گود اجڑ گئی،اس واقعہ میں جس کی بھی غفلت ہے اسکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں