مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کی خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت

بدھ 18 ستمبر 2019 23:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) مسلم لیگی ارکان اسمبلی اور سینیٹر نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی نیب کے ہاتھو ں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی سیمہ جیلانی طاہرہ اورنگزیب اور سینیٹر نجمہ حمید نے اپنے بیان میں کہا کہ نیب کی جانب سے پہلے خورشید شاہ کو نیب نے تحقیقات کے بعد کلیئر قرار دیدیا اور اب اچانک سکھر کی ٹیم نے راولپنڈی کی ٹیم کے ساتھ انہیں اسلام آباد سے گرفتار کیا جس کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے اجازت بھی نہیں لی گئی جبکہ اجلاس کے دوران لازم ہے کے اسپیکر سے اجازت لی جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں