ڈاکٹرز کا کوئی قصور نہیں ، نہ ہی حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا ہے

ویکسین کی عدم دستیابی سے بچے کی ہلاکت پر بلاول بھٹو کی انوکھی منطق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 ستمبر 2019 15:41

ڈاکٹرز کا کوئی قصور نہیں ، نہ ہی حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا ہے
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 ستمبر 2019ء) : ویکسین کی عدم دستیابی سے شکارپور میں بچے کی ہلاکت سے متعلق سوال کے جواب میں چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انسانی حقوق سے متعلق کئی ایشوز ہوتے ہیں لیکن مجھے اُس وقت دُکھ ہوتا ہے جب ایک سوچی سمجھی مہم کے تحت ، ہر جگہ سے بچوں کے کیسز جو پورے ملک میں ہوتے ہیں، لیکن سندھ میں ہونے والے کیسز ایسے پیش کیے جائیں گے جیسا یہ سب صرف سندھ میں ہو رہا ہے۔

اگر کچرا گرتا ہے تو صرف سندھ میں گرتا ہے، اگر پانی کھڑا ہو جاتا ہے تو صرف سندھ میں کھڑا ہو جاتا ہے۔ اگر پورے ملک میں رے بیز ویکسین کی کمی ہے تو صرف سندھ میں کمی ہے۔ مجھے بہت افسوس ہوا جب میں نے وہ ویڈیو کلپ دیکھا۔ ایک ویڈیو کلپ مہم کے حصے میں آ گیا جس سے صوبے کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ویکسین کی کمی تو ہوتی ہے لیکن اس کیس میں بچے کو تاخیر سے اسپتال لایا گیا۔

بچے کو کتے نے عید پر کاٹا تھا۔ لیکن اُس کے والدین اُسے کافی دنوں کے بعد اسپتال لائے جس کی وجہ سے وہ مر گیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا مطلب اُس کو کسی ڈاکٹر نے نہیں پوچھا؟ اس حوالے سے تحقیقات ہو رہی ہیں۔ نمرتا کیس کے بھی قتل یا خود کشی کیس ہونے سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں۔ اس سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے لیکن سیلیکٹڈ حکومت اور میڈیا کا یہی زور ہے کہ اس پر حکومت ہی جواب دے ۔

انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: بلاول بھٹو زرداری کے ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے بچے کی ہلاکت پر اس قسم کے رد عمل کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے بھی پیپلز پارٹی کے چئیرمین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بلاول بھٹو نے کس قدر آسانی نے حکومت کو رعایا کی حفاظت کی ذمہ داری سے مستثنیٰ کر دیا ، جبکہ بچے کی ہلاکت صرف اور صرف ویکسین کی عدم دستیابی اور ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے ہوئی۔ اور اس طرح کا بیان دینے پر بلاول بھٹو کو شرم آنی چاہئیے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں